مختلف انسانی بیماریوں کو کنڑول کرنے والاانو کھا نیکلس تیار

مختلف انسانی بیماریوں کو کنڑول کرنے والاانو کھا نیکلس تیار
کیپشن: smart necklace
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی سائنسدانوں اور  ماہرین کی ٹیم نے مل کر ایک ایسا سمارٹ نیکلس  ایجاد  کیا ہے جو    پسینے سے مختلف امراض کی تشخیص کر سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق  امریکی سائنسدانوں اور  ماہرین نے  تحقیق کرتےسمارٹ نیکلس تیار کیا جو پسینے سے مختلف امراض کی تشخیص کر سکے گا۔ اس تحقیق کو انہوں نے  سائنس کے  ایڈوانس جرنل میں شائع کیا ہے۔ یہ  نیکلس  نہ تو  کسی بیٹری سے چلتا ہے اور نہ ہی   کسی وائر سے  بلکہ اس میں ایک   بائیو کیمیائی سنسر لگا ہوا ہے   جس  کی مدد سے  یہ کام کرتا ہے ۔  یہ نیکلس انسان کے  ورزش کرنے پر آنے والے پسینے سے ذیابطیس سمیت دیگر کئی بیماریوں کی درست تشخیص کرسکتا  ہے ۔

پروفیسر جِنگ ہوا لی (Jinghua Li) کا کہنا ہے کہ پسینے میں ہزاروں بائیو مارکرس ہوتے ہیں جس سے صحت کے حوالے سے اہم معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں، یہ مختلف بیماریوں کی تشخیص میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کسی مرض، انفیکشن اور یہاں تک کہ صدمے وغیرہ کے شواہد جسم سے اخراج ہونے والے پسینے میں آ جاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم پسینے کی مدد سے بہت سی بیماریوں کی تشخیص کر سکتے ہیں۔