(محمدساجد) پاکستان ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی اپنی منفرد اداکاری اور مزاحیہ سین کرنے کی وجہ سے کافی مقبول ہیں۔ اداکارہ ایک نئی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ان کو تھائی لینڈ کی سڑکوں پر موٹربائیک پر سیر سپاٹے کرتے دیکھا گیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے بعد فلمی دنیا میں قوم رکھنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ یمنیٰ زیدی تھائی لینڈ کی سڑکوں پر موٹر بائیک کے مزے لے رہی ہیں۔اس دوران انہوں نے تھائی لینڈ کی سڑکوں اور عمارتوں کے ساتھ ساتھ وہاں کے مزیدار کھانوں کی بھی ویڈیوز بنائیں۔
واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی پاکستانی نژاد امریکی فلم ساز اجمل ظہیر احمد کی انگریزی زبان میں بننے والی سپر ہیرو کامیڈی ویب سیزیر ’کریسٹر اینڈ دی نائٹ اسٹالین‘ میں کردار نبھائیں گی۔
اداکارہ نے 2018 میں اداکارہ کو ' بیسٹ ایکٹرس' کا ایوارڈ ملا،2020 میں لیکس سٹائل ایوارڈ شو میں بھی بہترین ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔