ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم
کیپشن: cricket
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : فرانس کے اوپننگ بیٹر گوستف میکیون   ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سنچری بنانے والے کم عمر ترین مین کرکٹر بن گئے۔

گوستف میکیون نے فن لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024   کے یورپ سب ریجنل کوالیفائر ٹورنامنٹ میں  سوئٹزر لینڈ کے خلاف عالمی ریکارڈ قائم کیا۔گوستف نے 18 برس 289 دن کی عمر میں 61 گیندوں پر 5 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 109رنز بنائے۔

گوستف میکیون نے افغانستان کے حضرت اللہ کا 2019 میں قائم کردہ ریکارڈ توڑا، حضرت اللہ نے آئر لینڈ کے خلاف 20 برس اور 337دن کی عمر میں 62گیندوں پر 162رنز بنائے تھے۔گوستف میکیون کے ریکارڈ کے باوجود فرانس کو سوئٹزر لینڈ کے خلاف آخری بال پر شکست کا سامنا کرنا پڑا اور سوئٹزر لینڈ نے 158 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا۔