ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشہور ماڈل نے ڈھائی لاکھ ڈالرز میں اپنی محبت فروخت کردی

مشہور ماڈل نے ڈھائی لاکھ ڈالرز میں اپنی محبت فروخت کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : معروف ماڈل  مارٹا رینٹل  نے  ڈھائی لاکھ ڈالرز میں اپنی محبت فروخت کردی۔مارٹا رینٹل کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل اشیا میں فلمیں، یادداشتیں ہوں یا تصاویرہی کیوں نہ ہوں وہ ہمیشہ ہی قائم رہیں گی۔

  تفصیلات کے مطابق     پولینڈ کی معروف ماڈل مارٹا رینٹل نے این ایف ٹی ٹوکن کےذریعے  نامعلوم شخص کو شناخت ظاہر کیے بغیر ڈھائی لاکھ ڈالرز میں پیار فروخت کردیا۔

این ایف ٹی  ڈیجیٹل ورلڈ میں گرافکس، آرٹ کے نمونوں ، میوزک وغیرہ کی خریدو فروخت کیلئے استعمال کیا جاتا ہے جس میں  پولش انفلوئنسر اپنے پیار بھرے جذبات فروخت کررہی ہیں۔ قوانین کے تحت  فروخت کے بعد بھی ان جذبات کے مالکانہ حقوق مارٹا کے پاس ہی رہیں گے۔

View this post on Instagram

A post shared by Marta Rentel (@martirenti)

 وہ دنیا کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے جذبات کو ڈیجیٹل ٹوکن میں بدلا ہے اور اب ڈیجیٹل محبت کا دور ہے۔ یہ سب حقیقت میں یکساں ہیں کیونکہ جذبات اور احساسات یکساں ہوتے ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ ڈیجیٹل اشیا میں فلمیں ہوں، یادداشتیں ہوں یا تصاویر ہی کیوں نہ ہوں وہ ہمیشہ ہی قائم رہیں گی۔  اکیس سالہ انفلوئنسر کا کہنا ہے کہ میں صحیح طریقے سے اس بات کی وضاحت نہیں کرسکتی کہ یہ کیا ہے لیکن اگر آپ کو علم نہیں تو غالبا مستقبل میں جان جائیں گے۔ مارٹا کو یہ علم تو نہیں کہ ان کا پیار کس نے خریدا تاہم وہ اس حوالے سے کچھ رقم خیراتی سرگرمیوں کیلئے وقف کریں گے۔

View this post on Instagram

A post shared by Marta Rentel (@martirenti)

View this post on Instagram

A post shared by Marta Rentel (@martirenti)