ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آن لائن ایجوکیشن کےنام پر عالمی بینک سے قرضہ

آن لائن ایجوکیشن کےنام پر عالمی بینک سے قرضہ
کیپشن: World Bank Loan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)آن لائن ایجوکیشن کے لئے قائم ٹیلی سکول کی مد میں ورلڈ بینک سے قرضہ لینے کا انکشاف، تعلیمی مواد ٹیلی ویژن پر نشر کرنے کے لئے تین مہینے کے معاہدے کے تحت دس کروڑ 44 لاکھ روپے قرض لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آن لائن ایجوکیشن کے لئے قائم ٹیلی سکول کی مد میں ورلڈ بینک سے قرضہ لینے کا انکشاف ہوا ہے، حکومت نے سرکاری ٹیلی ویژن پر پہلی تا بارہویں جماعت تک کا تعلیمی مواد نشر کرنے کے لئےتین مہینے کا معاہدہ کیا، 

حکومت نے 9 جولائی 2020ء میں ٹیلی سکول کے لئے قرض لینے کا معاہدہ کیا، آن لائن ایجوکیشن پر آگاہی دینے کے لئے اوریئنٹ میکن فرم کے ساتھ تین مہینے کا کنٹریکٹ کیا گیا،ٹیلی سکول کی آگاہی مہم ڈیزائن کرنے کے لئےپرائیویٹ فرم کو 2 کروڑ روپے کی رقم ادا کی گئی۔

ٹیلی سکول کے لئے وصول کردہ ورلڈ بینک کا قرضہ بمعہ سود واپس کرنا ہے, حکومت اور ورلڈ بینک کے درمیان معاہدے کی تمام تر تفصیلات دستاویزات میں درج ہیں۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer