ایجوکیشن  ٹاؤن کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی  میں قبضہ مافیا  سرگرم

ایجوکیشن  ٹاؤن کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی  میں قبضہ مافیا  سرگرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : ایجوکیشن  ٹاؤن کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی  میں قبضہ مافیا کو  پولیس کی آشرباد حاصل   جبکہ   ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ رجسٹرار محمد انس نے بروقت کارروائی کرکے  لینڈ مافیا کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ رجسٹرار محمد انس کا کہنا ہے کہ    جب تک  عدالتی حکم امتناعی  ہے تب تک  پولیس کو  کسی بھی قسم کی کارروائی سے روکاجائے۔
 تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن  ٹاؤن کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی  میں ایل ڈی اے کی  جانب سے  عدالتی حکم امتناعی    کے باوجود  اراضی پرقبضہ کرنے کی کوشش  کی   گئی  جس کو ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ رجسٹرار محمد انس نے بروقت کارروائی کرکے  لینڈ مافیا کی کوشش ناکام بنا دی ، کو ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ رجسٹرار محمد انس کی سی سی پی او لاہور سے  عدالتی  احکام پر عملدرآمد کیلئے تعاون کی اپیل، ایجوکیشن  ٹاؤن کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی   کی تین کنال اراضی   جومصطفیٰ ٹاؤن سے   ملحقہ ہےپرایل ڈی اے  کی جانب سے   قبضے کی کوشش جاری ہے ۔ 
متنازعہ زمین  پر مقامی عدالت کی جانب سے  حکم  امتناعی جاری کیا  گیا جس پر  ایل ڈی اے  کو   ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،  تھا نہ مصطفیٰ ٹاؤن پولیس  کے تعاون سے ایل ڈی اے کی جا نب سے متنازعہ زمین پر پانی کا بور کرنے کی کوشش کی گئی،  15 پر کال کرنے پر  کام روک دیا گیا، حکم امتناعی  کے باوجود ایل ڈی اے  کی جانب سے  اراضی پر قبضہ کرنے کی کوششیں  کی جارہی ہ ہیں ، ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ رجسٹرار محمد انس کی  جانب سے سی سی پی او کو خط  ارسال کیا  گیا ہے جس  میں  عدالتی  احکام پر عملدرآمد کیلئے تعاون کی اپیل کی گئی ہے ، ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ رجسٹرار محمد انس  کا کہنا ہے کہ   جب تک  عدالتی حکم امتناعی  ہے تب تک  پولیس  اور ایل ڈی اے کو  کسی بھی قسم  کے قبضے سے روکا جائے ۔