قیصر کھوکھر: وزیر اعلی نے پنجاب ہائی سیکورٹی زون ایکٹ کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہائی سیکورٹی زون ایکٹ کی منظوری کے بعد اب پنجاب کابینہ اس ایکٹ کی منظوری دے گی۔ اس ایکٹ کے تحت مال روڈ پر جلسے جلوس پر پابندی لگائی جا سکے گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے تمام شہروں میں مخصوص جگہ پر صرف جلسے جلوسوں کی اجازت دے گی۔
پنجاب حکومت بڑے بڑے شہروں کی مرکزی شاہراہوں پر اس ایکٹ کے تحت جلسوں پر پابندی لگائے گی۔ یہ ایکٹ محکمہ داخلہ نے تیار کیا ہے۔