آزاد کشمیر ، پی ٹی آئی تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی

 آزاد کشمیر ، پی ٹی آئی تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی
کیپشن: Imran Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے  غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 25 نشستوں کے ساتھ تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔

قانون سازاسمبلی کے الیکشن میں تحریک انصاف نے سادہ اکثریت حاصل کرلی، 45 میں سے 25 نشستوں پر کپتان کے کھلاڑیوں نے مخالفین کو شکست دی۔پی ٹی آئی کے تنویر الیاس اور بیرسٹر سلطان نے اپنی اپنی نشستیں جیت لیں۔جبکہ پیپلز پارٹی 11 اور ن لیگ 6 صرف نشستیں حاصل کرسکی۔ ایل اے10 سے چوہدری یاسین جبکہ ایل اے20 پر سردار یعقوب کامیاب قرار پائے۔

آزادکشمیر میں موجودہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے حصے میں 6 نشتیں آئیں۔ وزیراعظم راجا فاروق حیدر ایک سیٹ سے ہارے مگر دوسری پر جگہ پکی کرلی۔مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے حصے میں ایک ایک سیٹ ہی آئی۔ ایل اے 14 پر سردار عتیق اور ایل اے 21 پر حسن ابراہیم نے سب سے زیادہ ووٹ لیے۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق الیکشن میں پولنگ کا ٹرن آؤٹ 58 فیصد رہا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer