(جنید ریاض)گزشتہ کئی دٰنوں سے برائلر مرغی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے سلسلے کو بریک لگ گئی۔
تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کا گوشت سابقہ ریٹ 216 روپے کلو پر برقرار ہے۔مارکیٹ میں برائلر مرغی کی سپلائی میں قدرے بہتری ہونے پر مارکیٹ میں برائلر مرغی کے گوشت کا سابقہ ریٹ برقرار رکھا گیا ہے۔ برائلر گوشت کی قیمت 216 روپے کلو کی سطح پر برقرار رکھی گئی۔ہول سیل زندہ برائلر 141 روپے جبکہ پرچون ریٹ 149 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح فارمی انڈوں کی قیمت بھی 162 روپے درجن برقرار جبکہ انڈوں کی پیٹی 4 ہزار 740 روپے کی ہوگئی ہے۔