(عرفان ملک)جوہر ٹاؤن میں چھ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ،شور مچانے پر بچی کا والد پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن میں چھ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی گئی تو بچی نے شور مچا دیا ، خوش قسمتی سے شور مچانے پر بچی کا والد پہنچ گیا۔اس اثنا میں اہل علاقہ بھی موقع پر آ گئے اور بچی کو زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پکڑ کر درگت بنا ڈالی ،پھر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم محبوب بچی کا ہمسایہ تھا اور بچی کو اپنی چھت پر لے گیا تھا ،پولیس نے ملزم محبوب کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ عید کے تین روز میں دو بچوں اور سات خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا۔ گزشتہ روز ہی رائیونڈسندرروڈکرسچن کالونی میں اوباش نے کمسن تین سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔ بچی کی حالت خراب ہونے پر والدین بچی کو رائیونڈ انڈس ہسپتال لے کر گئے تھے، ڈاکٹروں نے بچی کو انڈس ہسپتال سے چلڈرن ہسپتال ریفرکردیا جبکہوالدین کی جانب سے 15 کال کرنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی۔