( فخر امام/ وقاص احمد ) شہر میں گھریلو خواتین پر تشدد کے واقعات کم نہ ہو سکے، سمن آباد میں ظالم شوہر نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈال، ادھر شالیمار میں بھی سسرالیوں کے تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، شوہر کے تشدد سے انعم کی ناک اور کان پھٹ گئے، جسم کے دیگر حصوں پر بھی شدید چوٹیں آئیں۔
سمن آباد میں عدیل نامی ظالم شوہر نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ شوہر نے استری زیادہ چلانے کا الزام لگا کر بیوی پر تشدد کیا۔ متاثرہ خاتون نے تھانہ سمن آباد میں رپورٹ درج کروادی جس کے بعد پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔
دوسری جانب شالیمار کی رہائشی انعم نامی خاتون کو شوہر نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کو موصول ہونے والی درخواست کے مطابق خاوند عبید اکثر چھوٹی چھوٹی باتوں پر تشدد کرتا رہتا ہے۔ متاثرہ خاتون کے مطابق تشدد سے دانت ٹوٹ گیا، ہونٹ اور کان پھٹ گیا۔
گزشتہ رات خاوند نے بھائی اور ساس کے ساتھ مل کر تشدد کیا۔ خاتون 3 بچوں کی ماں ہے۔ متاثرہ خاتون نے اندراج مقدمہ کیلئے شالیمار پولیس کو درخواست دی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔