ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغیر ثبوت الزامات لگائے جارہے ہیں، چودھری شجاعت

بغیر ثبوت الزامات لگائے جارہے ہیں، چودھری شجاعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) مسلم لیگ ق کے صدرچودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کئی مرتبہ کہہ چکا ہوں کہ ہم نے کسی ادارے سے کبھی کوئی قرضہ معاف نہیں کروایا، بغیر ثبوت اس طرح کے الزامات چھپوائے جاتے ہیں، الزام لگانے والے اس بات کو ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ہم سب پارٹیوں کے ساتھ یکساں سلوک کرتے ہیں خواہ کسی کا قصور ہو یا نہ ہو۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ جو کیس عدالت میں ہو اس پر میں تبصرہ نہیں کرتا، سینئر صحافیوں کے اصرار پر میں یہ کہوں گا کہ چودھری پرویزالہٰی کے صاحبزادے اور میرے فیملی ممبر چودھری مونس الہٰی ایم این اے نے نیب کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی وضاحت کر دی ہے۔ میں سینئر صحافیوں سے کہوں گا کہ آپ اربوں کے صفر مجھے بتا دیں تاکہ میں اس پر وضاحت کر سکوں۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں کئی مرتبہ کہہ چکا ہوں کہ ہم نے کسی ادارے سے کبھی کوئی قرضہ معاف نہیں کروایا، بغیر ثبوت اس طرح کے الزامات چھپوائے جاتے ہیں جن کا مقصد سیاستدانوں پر بہتان تراشی کر کے ان کوبدنام کرنا ہے، الزام لگانے والے اس بات کو ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ہم سب پارٹیوں کے ساتھ یکساں سلوک کرتے ہیں، خواہ کسی کا قصور ہو یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ وہ اربوں روپے کا الزام لگاتے وقت صفروں کا خیال ضرور رکھیں، انہیں اس بات کی سمجھ ہی نہیں کہ 5 ارب میں کتنے صفر آتے ہیں، وہ کم از کم اپنے سکول کے بچوں سے ہی پوچھ لیں کہ 5 ارب میں کتنے صفر آتے ہیں؟ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ ہم پر لگائے گئے الزامات آج سے 20 سال پہلے معرض وجود میں آئے تھے،وہ کئی مرتبہ ختم بھی ہو چکے ہیں لیکن یہ دوبارہ ہڈیاں جوڑ کر پرانے بت کی بجائے نیا مجسمہ بنانا چاہتے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer