ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ بار الیکشن مہم سست روی کا شکار

سپریم کورٹ بار الیکشن مہم سست روی کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کےسالانہ انتخابات میں دو ماہ باقی رہ گئے، کورونا وائرس اور عدالتی چھٹیوں کے باعث سپریم کورٹ بار کی الیکشن مہم سست روی کا شکار، عاصمہ جہانگیر اور حامد خان گروپ مدمقابل ہیں۔

سپریم کورٹ بار کے اکتوبر میں ہونیوالے سالانہ انتخابات میں حسب سابق عاصمہ جہانگیر گروپ اور حامد خان گروپ مد مقابل ہوں گے۔ سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں صدارتی امیدواروں میں ون ٹو ون مقابلہ ہوگا، عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار لالہ لطیف آفریدی کا مقابلہ حامد خان گروپ کے عبدالستار خان سے ہوگا۔

رواں سال دونوں صدارتی امیدواروں کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے، عاصمہ جہانگیر گروپ کے سیکرٹری کے امیدوار رانا احمد شہزاد فاروق کا مقابلہ عمر سہیل سلیمی سے ہوگا۔ سیکرٹری سپریم کورٹ کے امیدوار عامر سہیل سلیم کو حامد خان گروپ کی حمایت حاصل ہے۔ عاصمہ جہانگیر گروپ کے نائب صدر کے امیدوار ارشد باجوہ کا مقابلہ حامد خان گروپ کے یونس نول سے ہوگا۔

سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں تین ہزار تین سو سے زائد وکلاء ووٹ کاسٹ کریں گے۔ سپریم کورٹ بار کے الیکشن کیلئے سب سے زیادہ ووٹرز کی تعداد لاہور میں ہے۔ سپریم کورٹ بار الیکشن کیلئے لاہور رجسٹری سمیت ملک بھر میں پولنگ سٹیشن قائم ہوں گے۔