(بسام سلطان) کورونا وائرس کے وار کم ہونے ہی ہسپتال میں مختص کردا بستروں بھی خالی ہونے لگے۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی کمی کے ساتھ ہی ہسپتالوں میں مختص کردا بستر خالی ہونے لگے۔ ہسپتالوں کے ایچ ڈی یو میں مختص کردا 501 بستروں میں سے 38 پر مریض زیر اعلاج جبکہ 463 خالی ہیں۔ ہسپتالوں کے آئی سی یو میں مختص کردا 178 ونٹیلیٹرز میں سے 43 پر مریض زیر اعلاج 135 خالی ہیں۔ کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے مطابق وائرس کی پیچیدگی کے باعث ہسپتال کا رخ کرنے والے مریض ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔
لاہور شہر میں گزشتہ 24 گھنٹووں میں کورونا وائرس سے صرف ایک فرد ہلاک، 91 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔شہر میں گزشتہ 24 گھنٹووں میں کورونا وائرس سے صرف ایک فرد ہلاک، 91 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔پنجاب میں کورونا وائرس کے 210نئے کیس، تعداد91,901 ہو گئی۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہورمیں 91،ننکانہ 1،قصور1،شیخوپورہ1،راولپنڈی23،اٹک4،چکوال 2 اورگوجرانوالہ میں 5کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا وائرس سے صوبے 3 مزید اموات، کل تعداد2,116 ہو چکی ہیں۔ اب تک692,613ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 81,253 ہو چکی ہے۔