ٹاؤن ہال( راؤ دلشاد) میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ جاری کردی، 44 غیر قانونی منڈیاں ختم کر کے 272 جانوروں کو قبضے میں لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن نے غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے 44 غیر قانونی مویشی منڈیوں کو ختم کرایا گیا، 9 زونز کی 44 غیر قانونی مویشی منڈیوں سے 272 جانور قبضے میں لیے گئے۔
غیر قانونی مویشی منڈیاں لگانے پر 29 ہزار جرمانے کیے گئے جبکہ 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا، داتا گنج بخش زون میں 8 غیر سیل پوائنٹس ختم کرکے 180 جانور قبضے لیے گئے، گلبرگ زون میں دو سیل پوائنٹس ختم کرائے گئے، سمن آباد زون میں پانچ سیل پوائنٹس ختم کر کے 8 جانور قبضے میں لے کر 8 ہزار جرمانہ کیا گیا۔
نشتر زون میں چار سیل پوائنٹس ختم کر کے 8 جانور قبضے میں لیے گئے جبکہ 4 ہزار جرمانہ کیا گیا، اقبال زون میں پانچ، شالا مارزون میں چار جبکہ واہگہ زون میں تین غیر قانونی سیل پوائنٹس ختم کر کے 32 جانوروں کو قبضے میں لے لیا گیا، راوی زون میں آٹھ غیر قانونی سیل پوائنٹس ختم کر کے 34 جانور قبضے لیے گئے، جبکہ 15 ہزار جرمانے کیے گئے۔
عزیز بھٹی زون پانچ غیر قانونی سیل پوائنٹس ختم کر کے 18 جانور قبضے لیے گئے جبکہ 10 ہزار جرمانے کیے گئے، چیف کارپوریشن آفیسر ایم سی ایل سید علی عباس بخاری کا کہنا تھا کہ کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ہدایت غیر قانونی منڈیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، شہر کی بارہ سرکاری مویشی منڈیوں کے علاوہ کسی بھی مقام پر جانوروں کی خرید و فروخت غیر قانونی منڈی تصور ہوگی۔