مسلم لیگ (ن) نے بڑا فیصلہ کرلیا

مسلم لیگ (ن) نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ماڈل ٹاؤن (عمر اسلم) مسلم لیگ( ن) لاہور نے بالآخر تنظیم سازی کرنے کا فیصلہ کر لیا، شہر کے تیس صوبائی حلقوں کے امیدواروں کو انٹرویوز کے ذریعے منتخب کیا جائے گا۔

 

ذرائع کے مطابق حلقوں کی تنظیم سازی کے سلسلے میں فارم مسلم لیگ (ن ) لاہور کے دفتر سے5 اگست سے ملیں گے، مسلم لیگ (ن) کا ہر کارکن کسی بھی عہدے کیلئے امیدوار ہوسکتا ہے، مسلم لیگ (ن) لاہور اس حوالے سے چار اگست کو پریس کانفرنس بھی کرے گی جبکہ فارم جمع کرانے کے بعد مسلم لیگ( ن) کا بورڈ امیدواروں کے انٹرویوز کرے گا اور شہر کے تمام حلقوں میں تنظیم سازی کو 5 ستمبر تک مکمل کیا جائے گا، لاہور میں تنظیم سازی لیگی رہنما حمزہ شہبازشریف کی منظوری کے بعد شروع ہورہی ہے۔

 

واضح رہے کہ 2018ء کے الیکشن سے قبل جب شہر کے حلقوں کی تعداد بڑھا کر30کر دی گئی تھی اس وقت سے بارہا مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شہر میں تنظیم سازی کا اعلان کیا گیا۔

 

 دوسری جانب سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے سٹی42 سے خصوصی گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بے چینی بڑھ چکی ہے ، کورونا وائرس کی وجہ سے غیر معمولی حالات ہیں اور عوام کو ابھی سڑکوں پر نہیں لا سکتے، کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے کے بعد بھرپور عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے، ہمارا مقابلہ کچھوؤں سے ہے۔

نوازشریف کی وطن واپسی کے سوال پر احسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف کی پلیٹ لیٹس کے حوالے سے صورتحال بہتر ہے، برطانیہ میں کورونا وائرس کے بعد ہسپتال کھل رہے ہیں تو دل کی سرجری ہونی ہے، ڈاکٹرز جیسے ہی صحت کا سرٹیفیکیٹ دیں گے، نوازشریف وطن واپس آئیں گے۔

احسن اقبال نےمزید  کہا کہ کوئی بھی سیاسی قوت یا قومی ادارہ رائےعامہ کی شدت کو نظرانداز نہیں کرسکتا،ہر پاکستانی کواپنے کردارکے بارے میں سوچنا ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer