ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیز رفتار ٹرالے نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو کچل کر ہلاک کردیا

تیز رفتار ٹرالے نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو کچل کر ہلاک کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:سندر میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، تیز رفتار ٹرالے کی ٹکر   نے موٹرسائیکل سوار فیملی  کو کچل کر ہلاک کر دیا، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے، حادثے میں میاں بیوی اور 2 بچے جاں  بحق ہو ئے، پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کردیں۔

تفصیلات کے مطابق سندر میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، تیز رفتار ٹرالے کی ٹکر  نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو  کچل کر ہلاک کردیا ہے، حادثے میں میاں بیوی اور 2 بچے جاں  بحق ہو گئے، پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کردیں اور  پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت 40سالہ منیر اور 32سالہ شکیلہ کے نام سے ہوئی  ہے، حادثے میں 7سالہ حماد علی اور 6سالہ بیٹی بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ  گزشتہ دنوں کلمہ چوک میں تیز رفتار مزدے نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل ڈالا تھا،50 سالہ رخسانہ نامی خاتون موقع پر   جاں بحق ہو گئی, شوہر کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جبکہ حادثے کا ذمہ دار موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

 اس سے قبل   شفیق آباد کے علاقے میں ڈمپر  کی بریک فیل ہونے جانے سے موٹر سائیکل سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور  ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا تھا ، حادثے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور مقامی پولیس موقع پرپہنچ گئی۔ پولیس نے تینوں کی لاشوں کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ تیز رفتار ڈمپر نمبرایل ای ایس 865 کوڑے کا بھرا ہوا تھا ۔

 
 

Shazia Bashir

Content Writer