پنجاب بھر کی جیلوں میں ڈاکٹروں کی قلت

پنجاب بھر کی جیلوں میں ڈاکٹروں کی قلت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: لاہورسمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کے علاج ومعالجے کے لیے ڈاکٹرزکی کمی ک اسامنا، صوبہ بھرکی جیلوں میں 35 ڈاکٹرزکی اسامیاں خالی پڑی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں چھوٹے بڑے ہسپال موجود ہیں جہاں بیمارہونے والے قیدیوں کی نگہداشت کی جاتی ہے، جیلوں میں ہسپتال توموجودہیں لیکن اکثرجیلوں میں ڈاکٹرز موجود نہیں ہیں جسکی وجہ سے اکثراوقات جیل حکام کومشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے۔ لاہورسمیت صوبہ بھرکی جیلوں میں 35 ڈاکٹرزکی اسامیاں خالی پڑی ہیں جیل ھکام کی جانب سے باربارمحکمہ ہیلتھ کومراسلہ بھجوانے کے باوجود ڈاکٹرز تعینات نہیں کیے گئے جسکی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ڈاکٹرز کی کمی کی وجہ سے اکثراوقات ڈسپنسرز کوایمرجنسی ہالات سے نمٹنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہےاورمریضوں کوجیل کے باہرعلاج کے لیے ہسپتال منتقل کرنا پڑتا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer