(شاہد ندیم سپرا) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گاڑیوں کا غیر قانونی استعمال روکنے کیلئے ٹرانسپورٹ پالیسی تبدیل کردی، رات 10 بجے کے بعد سرکاری گاڑی چلانے کے لئے ایڈمن ڈیپارٹمنٹ سے اجازت لینا لازمی قرار دے دیا گیا۔
کمپنی نے لاہور ریجن سمیت تمام دفاتر کو نئی پالیسی کا مراسلہ ارسال کر دیا ہے، جس کے مطابق رات 10 بجے کے بعد کمپنی کی گاڑی کو استعمال نہیں کیا جا سکے گا، ایمرجنسی کی صورت میں جنرل مینجر ایڈمن سے اجازت لازمی قرار دی گئی ہے، اجازت کے بغیر جانیوالی گاڑی کو پٹرول سمیت دیگر اخراجات فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈرائیورز کو اوورسپیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ایڈمن ڈیپارٹمنٹ نے سخت مانیٹرنگ کی ہدایت بھی جاری کردی ہے، اسی طرح ہر 200 کلومیٹر کے بعد 15 منٹ کا آرام لازمی قرار دیا گیا ہے