ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جائیداد کا تنازعہ، شوہر نے بیوی مار دی

جائیداد کا تنازعہ، شوہر نے بیوی مار دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: فیکٹری ایریا کےعلاقے میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ، شوہر نے بیوی کوقتل کردیا، ملزم موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نےلاش قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا پنجاب سوسائٹی میں ملزم الہی بخش کا اپنی بیوی یاسمین سے جھگڑا ہوا، اس دوران طیش میں آکرالہی بخش نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے باعث یاسمین موقع پر ہی دم توڑ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ جائیداد کے تنازعے پرپیش آیا، مقتولہ ملزم کی دوسری بیوی تھی۔

پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سےشواہد اکٹھے کیے، جبکہ خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی۔

Shazia Bashir

Content Writer