نگران حکومت نے بلدیاتی اداروں کے سربراہان بحال کردیئے

نگران حکومت نے بلدیاتی اداروں کے سربراہان بحال کردیئے
کیپشن: City42 - Local bodies Department
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) نگران حکومت نے لاہور شہر سمیت صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے سربراہان بحال کردیئے۔

 تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے محکمہ بلدیات کے تمام ڈویژنل کمشنرز، تمام اضلاع کے ڈی سی اور تمام اے ڈی سی ریونیو اور اسسٹنٹ کمشنرز کو فوری طور پر بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹر کے چارج چھوڑنے کی ہدایات کردی گئیں ہیں، چارج اور دفاتر فوری طور پر بلدیاتی اداروں کے سربراہان کے حوالے کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پورے ملک کے تمام بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو الیکشن کے پیش نظر 25 جولائی تک معطل کیا تھا جو کہ اب بحال کر دیئے گئے ہیں۔ محکمہ بلدیات نے اس حوالے سے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا۔