ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلی گلی میں شور ہے۔۔۔ بلاول بھٹو  ملتان جلسہ میں انتخابی مہم کو اگلی فیز میں لے گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے   کہا ہے کہ معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں لیکن خوش ہیں کہ چوتھی بار وزیراعظم بن رہا ہوں۔پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جو صرف عوام کی طرف دیکھ رہی ہے جو طاقت کا سرچشمہ عوام کو سمجھتی ہے۔ ہم انشاء اللہ عوام کی مدد اور عوام کے ووٹوں ںسے عوام کی حکومت قائم کریں گے۔

ملتان میں انتخابی جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو  نے کہاکہ ملتان کے عوام نے ثابت کردیا وہ ہمارے ساتھ ہیں، اس وقت پاکستان میں خطرناک صورتحال ہے، مہنگائی اور بیروزگاری تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے، دہشت گردی ایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہی ہے۔ 


بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاست کو ذاتی دشمنی میں بدلنے والوں نے عوام کو تقسیم کردیا ہے، ہم ہمیشہ کیلئے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کردیں گے، ہم معاشی اور جمہوری بحران کا ملکر مقابلہ کریں گے، پیپلز پارٹی صرف عوام کی طرف دیکھ رہی ہے۔ ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےبلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے عوام کس مشکل سے گزر رہے ہیں، ان کو فکر نہیں، معیشت کو نقصان پہنچارہےہیں اور خوش ہیں کہ چوتھی بار وزیراعظم بن رہا ہوں۔

  بلاول بھٹو نے کہا کہ میں لاہور سے الیکشن لڑ رہا ہوں، رائیونڈ والوں کو بتاوں گا کہ انہوں نے کیاکیا، لاہور میں سونے کی سڑکیں نہیں بنائیں اور دودھ کی نہریں نہیں بہہ رہی ہیں، مسلم لیگ والے لاہور سے متعلق غلط تاثر دے رہے ہیں، لاہور میں بھی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، عوام مہنگائی سے تنگ ہیں۔

میں جس کام کا اعلان کرتا ہوں چند دن بعد نون لیگ والے بھی وہی کہنے لگتے  ہیں

چئیرمین بلاول نے کہا کہ الیکشن بہت قریب ہے لیکن ن لیگ نےاپنا منشور نہیں دیا، ان کو پتہ ہی نہیں کہ انہوں نے جیت کر کیاکرنا ہے۔ میں جس کام کا اعلان کرتا ہوں چند دن بعد ن لیگ والے بھی وہی کہہ دیتے ہیں، میں نے کہا کہ میں عوام کا لاڈلا بننا چاہتا ہوں پھر میری بہن نے بھی کہہ دیا کہ میاں صاحب عوام کے لاڈلے ہیں۔

بلاول کا کہنا تھاکہ سی پیک کا بانی نواز شریف نہیں ہے۔ یہ سی پیک کا چور ہے، سی پیک صدر آصف زرداری نے شروع کیا۔ انہوں نے طنز کی کہ "رائیونڈ والے" سمجھتےہیں وہ خود بخود الیکشن جیتیں گے۔

بلاول نے کہا کہ عوام کو مشکلات سے نکالنےکیلئے 10 نکاتی معاشی ایجنڈا بنایا ہے، معاشی پروگرام میں17 وفاقی وزارتوں کو بند کردوں گا، سالانہ ایک ہزار پانچ سو ارب اشرافیہ کو سبسڈی دی جاتی ہے، ہم یہ سبسڈی ختم کر کے عوام پر خرچ کریں گے، ان پیسوں سے 10 نکاتی ایجنڈا پورا اور30لاکھ گھربنا کردوں گا۔