ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چوہدری نعیم ابراھیم کی نظر بندی میں مزید توسیع کر دی گئی۔
چوہدری نعیم ابراھیم کو بیرون ملک سے پاکستان آنے پر گرفتار کر کے انہیں ایک ماہ کے لئے نظر بند کیا گیا تھا، گرفتار سابق ایم پی اے کی نظر بندی کا آج آخری روز تھا، تاہم ایک ماہ پورے ہونے پر ان کی نظر بندی کی مدت ایک ماہ بڑھا دی گئی ہے۔
چوہدری نعیم ابراھیم صوبائی حلقہ پی پی 196 سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ چوہدری نعیم کے خلاف پلاٹ پر قبضہ کرنے کا مقدمہ درج ہے جس کے تحت انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔