ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امام مسجد  کو منافق کہنے  پر پی ٹی آئی کے امیدوار کو مسجد سے نکال دیا گیا

 امام مسجد  کو منافق کہنے  پر پی ٹی آئی کے امیدوار کو مسجد سے نکال دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  نماز جمعہ کے دوران عمران خان کے خلاف بات کرنے پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار اقبال آفریدی اور  امام مسجد  کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔ 

 پشاور کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران امام مسجد کی جانب سے عمران خان کے خلاف بات کرنے پر اقبال آفریدی غصے میں آگئے، انہوں نے امام مسجد کو بانی چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف بات کرنے سے روک دیا۔

اقبال آفریدی نے امام مسجد سے کہا کہ آپ مسجد میں دین کی بات کریں ، سیاست کی بات کیوں کی، جس کے جواب میں امام مسجد نے کہا کہ میں نے حق کی بات کی ہے۔ تلخ کلامی بڑھنے پر دوسرے نمازیوں نے مداخلت کی اور تنازعہ ختم کروایا، تاہم امام مسجد کو منافق کہنے پرنمازیوں نے اقبال آفریدی کو مسجد سے باہرنکال دیا۔

یاد رہے کہ اقبال آفریدی حلقہ این اے 27 ضلعی خیبر سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار بھی ہیں۔