الیکشن2024؛ پیپلز پارٹی کی ایک اور کامیابی

Election 2024, Choudhry MAnzoor Qasoor, NA 131 Qasoor, Jamiyat Ulima e Pakistan, JUP, City42, Asif Ali Zardari, PPP-JUP Alliance, Lahore, Election2024
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: الیکشن 2024 کی مہم میں پاکستان پیپلز پارٹی کو ایک اور اہم کامیابی مل گئی۔ 

جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر الوری نےپریس کانفرنس  کر کے اعلان کر دیا کہ این اے 131 قصور-1 سے جے یو پی کا امیدوار پیپلز پارٹی کے امیدوار چوھدری منظور کے حق میں دستبردار  ہو رہا ہے۔ پی پی 177 ، 176 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار بھی تیرکے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہو گئے۔
جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر الوری نے جمعہ کے روز  پریس کانفرنس میں بتایا کہ  جے یو پی کا ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد ھوچکا ھے۔ پیپلز پارٹی کے کو چئیرمین آصف علی زرداری کے ساتھ حالیہ انتخابات میں آٹھ نکاتی ایجنڈے پر اتفاق ہوچکا ہے۔ملک بھر میں جے یو پی اور پی پی پی کا انتخابی اتحاد ھوچکا ھے۔ اب ہم پیپلز پارٹی کے تمام امیدواروں  کی بھرپور نصرت کر رہے ہیں۔
صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر الوری کے ساتھ نیوز کانفرنس میں شریک  چوھدری منظور نے بتایا کہ صدر آصف زرداری نے صوبہ پنجاب میں جے یوپی کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کے لئے دو رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ پاکستان بھر میں جے یو پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کا حتمی اعلان دو روز میں ہوگا۔