شعیب ملک کی فارچون باریشال سے علیحدگی، سپاٹ فکسنگ کی تردید کر دی

Fartune Barishal, Bangladesh Premier League, BPL, , City42,Spot Fixing, Match Fixing
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: تیسری شادی کر کے شہرت حاصل کرنے والے کرکٹر شعیب ملک کو بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے میچ مین سپاٹ فکسنگ کے سکینڈل کے بعد  فارچون باریشال ٹیم سے نکال دیا گیا ہے۔

پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کا بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں سفر  دو دن پہلے ختم ہو گیا تھا۔ ٹیم نے اب اس اطلاع کی تصدیق کر دی ہے کہ ٹیم نے شعیب ملک کو مزید موقع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ شعیب ملک دو روز قبل بی پی ایل کا میچ کھیلنے کے بعد بنگلا دیش سے یو اے ای چلے گئے تھے۔ 

گزشتہ دنوں شعیب ملک نے  بنگلا دیش پریمیر لیگ میں فورچیون باریشال کی نمائندگی کرتے ہوئے ہی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کیے۔

وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے ایشین اور دنیا کے دوسرے کھلاڑی ہیں۔

شعیب ملک کی ٹیم فارچون باریشال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شعیب کو اگلے میچ سے پہلے واپس آنا تھا لیکن اب انہوں بتایا ہے کہ وہ 4 فروری کو آئیں گے، ٹیم سمجھتی ہے کہ بہتر ہے شعیب ملک مزید نہ کھیلیں۔

  شعیب ملک کے سپاٹ فکسنگ یا میچ فکسنگ میں مبینہ طور پر ملوث ہونے سے متعلق خبروں پر فارچون باریشال کے مالک میزان الرحمان نے کہا  ہے کہ یہ خبریں بے بنیاد ہیں، شعیب ملک اچھے کرکٹر ہیں، انہوں نے ہماری ٹیم کے لیے بہترین کھیل پیش کیا 

سپاٹ فکسنگ کے الزامات پر سابق کپتان شعیب ملک کا بیان 

شعیب ملک نےفکسنگ کےالزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سے متعلق پھیلائی جانے والی فکسنگ کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فارچون باریشال کے کپتان تمیم اقبال سے اس پر بات کی، مجھے دبئی میں مصروفیت کے باعث بی پی ایل چھوڑنا پڑی، ضرورت پڑنے پر فارچون باریشال کے لیے دستیاب ہوں گا۔ 


سپاٹ فکسنگ کا سکینڈل؛معاملہ کیا ہے
گزشتہ دنوں بی پی ایل کے ایک میچ میں شعیب ملک نے بولنگ کے دوران لگاتار تین نو بال کروائی تھیں جس کے بعد ان سے متعلق سپاٹ فکسنگ کے الزامات سامنے آئے تھے۔

بعد ازاں شعیب ملک 3 روز قبل بی پی ایل کا میچ کھیلنے کے بعد بنگلا دیش سے ٹی ٹین لیگ کھیلنے متحدہ عرب امارات چلے گئے تھے۔