ججوں اور عسکری اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والا ایک ہی گروہ نکلا، 500 سے زائد اکاؤنٹس کا فورنزک آڈٹ

ججوں اور عسکری اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والا ایک ہی گروہ نکلا، 500 سے زائد اکاؤنٹس کا فورنزک آڈٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اعلیٰ عدالتوں کے بعض ججوں کے خلاف سوشل میڈیا پراپیگنڈہ  کی تحقیقات پر مامور جے آئی ٹی نے 500 سے زائد اکاونٹس کا فرانزک آڈٹ شروع کر دیا۔ بعض نئے نام سے سے بنائے گئے یوٹیوب ، فیس بک ،ایکس اور ٹک ٹاک اکاؤنٹس کے پیچھے موجود افراد کے پرانے اکاونٹس کی کھوج بھی لگالی گئی۔فرانزک آڈٹ میں بعض اہم شخصیات کے سوشل میڈیا اکاونٹس بھی شامل ہیں۔ پروپیگنڈا میں ملوث افراد کا  ڈیلیٹ شدہ ڈیٹا بھی ریکور کرلیاگیا۔ 

ڈیلیٹ شدہ سوشل میڈیا ہینڈلز اور کانٹینٹ کی ریکوری کے بعد پراپیگنڈہ کرنے میں ملوث پائے گئے ہینڈلز  کی تعداد میں اضافہ ہو گیاہے۔ جے آئی ٹی فرانزک آڈٹ کے بعد پراپیگنڈہ میں ملوث افراد کا تعین کرے گی اور انہیں گرفتار کرے گی ،فرانزک آڈٹ میں اہم شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔

جے آئی ٹی کی تحقیقات میں  یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ججوں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے لوگ وہی ہیں جو فوج کے خلاف پہلے سے پروپیگنڈا میں ملوث ہیں۔ وہ  اکاؤنٹس  جو ججوں پر دشنام طرازی اور  کیچڑ اچھالنے کے لئے استعمال کئے گئے وہی اکاونٹ عسکری اداروں کے خلاف بھی استعمال ہوئے تھے۔