(ویب ڈیسک)اداکارہ اشنا شاہ اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں ، اداکارہ اپنے عروسی لباس کا خاکہ دیکھ کر جذباتی ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان خوبرو اداکارہ اشنا شاہ کی جلد شادی کی اطلاعات آ رہی ہیں اس دوران ڈیزائنر وردا سلیم کی جانب سے تصاویر اور ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو جاری کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ عروسی لباس دیکھتے ہوئے اشنا شاہ کافی جذباتی نظر آ رہی تھی، جس کا اظہار ڈیزائنر کی جانب سے ویڈیو کے کیپشن میں بھی کیا گیا ہے ۔ خاکہ دیکھ کر اشنا نے ڈیزائنر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’امید سے بڑھ کر بہترین تیار کیا گیا میں بہت خوش ہوں‘‘۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اشنا شاہ نے گولفر حمزہ امین سے منگنی کی تھی جس کی تصاویر بھی اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئیں۔