ویب ڈیسک : ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 10.44 ارب ڈالر سے گھٹ کر 9.45 ارب ڈالر رہ گئے ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 92 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی بڑی ادائیگی کی گئی،سٹیٹ بینک کے ذخائر 4.60 ارب ڈالر سے گھٹ کر 3.67 ارب ڈالر رہ گئے ۔
مرکزی بینک کاکہناہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.80 کروڑ ڈالر کمی سے 5.77 ارب ڈالر رہ گئے ،ملکی مجموعی ذخائر میں 99 کروڑ ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی ،ملکی مجموعی ذخائر 10.44 ارب ڈالر سے گھٹ کر 9.45 ارب ڈالر رہ گئے۔