ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی عہدیدار نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خوشخبری سنا دی

Ishaq Dar
کیپشن: Ishaq Dar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : امریکی عہدیدار نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو معاشی اور مالی امور میں تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکا کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری رابرٹ کیپروتھ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورت حال، دونوں ملکوں کےتعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت کوکمزورمعیشت ورثےمیں ملی لیکن مشکلات کےباوجودحکومت معاشی معاملات ٹھیک کرنے کیلئے کوشاں ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرےگا، معیشت کودرست سمت گامزن کرنےکیلئے اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں، معاشی ترقی کیلئےتوانائی شعبے ، کیپٹل مارکیٹ میں اصلاحات جاری ہیں۔

اسحاق ڈار نے امریکی عہدیدار کو حکومت کی ترجیحات اور حالیہ سیلاب سے ہونے والے معاشی نقصانات سے آگاہ کیا.امریکی عہدیدار نے اسحاق ڈار کو معاشی اور مالی امور میں امریکی تعاون کا یقین دلایا۔