تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی پرزیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب

file photo
کیپشن: file photo
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اوروفاقی وزیر نارکوٹکس نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کااجلاس،اجلاس کے شرکاء نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے استعمال پر گہری تشویش کااظہار  کیا۔

تفصیلات کے مطابق  نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے محسن نقوی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئےمحسن نقوی کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد ی اور کہا کہ امید ہے کہ آپ اپنی ذمہ داری آئین کے مطابق احسن طریقے سے سر انجام دینگے۔

 ملاقات کے دوران منشیات کی خرید وفروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کافیصلہ کیا گیا ۔ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے 2سنٹرز بنانے کافیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایک سنٹر جیل میں بھی بنایاجائے گا۔
نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی کے تحت موثراقدامات اٹھانے پر  بھی اتفاق  کیا گیا ، پنجاب حکومت اور اینٹی نار کوٹکس فورس کامربوط حکمت عملی کے تحت مشترکہ اقدامات اٹھانے اور اشتراک کار کو مزید بہتر بنانے پربھی اتفاق ہوا ۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی  نے   کہا  کہ تعلیمی اداروں کے باہر او رآن لائن منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیاجائے گا۔ پنجاب حکومت اور اینٹی نارکوٹکس فورس مل کر منشیات کی روک تھام کے لئے بھرپو رکریک ڈاؤن کریں گی۔نئی نسل کو منشیات سے بچانے اورتعلیمی اداروں میں منشیات فروشی پرزیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے گی-تعلیمی اداروں کے باہر منشیات کا کاروبار کرنے والے عناصر کی سختی سے سرکوبی کی جائے گی۔