سٹی 42: ترکی نے پاکستانی اساتذہ اور طلباء کیلئے 5 ہزار فلی فنڈڈ برسلری سکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے۔
خواہشمند طلباء اور اساتذہ 20 فروری تک آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
ترکی نے پاکستانی طلباء اور اساتذہ کیلئے سکالرشپس کا اعلان کر دیا۔ ترکی اساتذہ اور طلباء کو فلی فنڈڈ 5000 برسلری سکالرشپس فراہم کرے گا۔خواہشمند طلباء اور اساتذہ 20 فروری تک آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔بی ایس،ماسٹر،ایم فل اور پی ایچ ڈی ہولڈرز سکالرشپس کیلئے اہل ہوں گے۔درخواست گزار کو کسی ٹیسٹ اور آئلٹس کی ضرورت نہیں۔جبکہ متعلقہ مضمون پر ریسرچ پیپر جمع کرانا لازم ہے۔