(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرا دی، مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے رائے حیدر صلاح الدین خاں کھرل کپتان کے کھلاڑی بن گئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جڑانوالہ میں مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ اڑا دی، رائے حیدر خاں کھرل نے عمران خان سے ملاقات میں ایم این اے کا ٹکٹ کنفرم ہونے پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا، سابق لیگی ایم پی اے رائے حیدر این اے 96 سے تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔
واضح رہے کہ رائے حیدر صلاح الدین خاں کھرل سابق ممبر قومی اسمبلی رائے صلاح الدین خاں کھرل کے فرزند ہیں۔