پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا ؟ اہم خبر آگئی

Ramadan 2023
کیپشن: Ramadan 2023
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) امت مسلمہ کو سارا سال ماہ رمضان کی آمد کا انتظار ہوتا ہے کیونکہ اس مقدس ماہ کی عبادتوں سے ایک نیکی کے بدلے ہزار نیکیوں کا ثواب ملتا ہے۔ اس ماہ مبارک میں مسلمان خصوصی عبادت کا اہتمام کرتے ہیں، جن میں نماز تراویح سمیت اعتکاف بھی شامل ہے،  پاکستان میں ممکنہ طور پر ماہ رمضان کے پہلے روزے کی تاریخ سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں موسمیاتی ادارے کے سربراہ ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ اس سال رمضان کا پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے، روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے ہوگا اور عید الفطر جمعہ 21 اپریل کو ہونے کی توقع ہے۔

ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ رمضان کا چاند منگل 21 مارچ کو سورج غروب ہونے کے بعد رات نو بجکر 23 منٹ پر طلوع ہوگا،بدھ 22 مارچ کو شعبان کی 30 تاریخ ہوگی اور جمعرات 23 مارچ کو رمضان کا پہلا روزہ ہوگا۔

موسمیاتی ادارے کے سربراہ ابراہیم الجروان نے عید الفطر کے حوالے سے بتایا کہ شوال کا چاند جمعرات 20 اپریل کو صبح 8 بجکر 30 منٹ پر طلوع ہوگا، غروب آفتاب کے وقت مغربی افق پر چار ڈگری بلندی پر نظر آئے گا، سورج غروب ہونے کے تقریبا 22 منٹ تک دیکھا جاسکے گا, عید کا پہلا دن جمعہ 21 اپریل کو ہوگا‘۔

دوسری جانب پاکستان میں ممکنہ طور پر پہلا روزہ 24 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی عمر 20 گھنٹے سے کم ہوگی اس لئے 23 مارچ کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔