(زاہد چودھری)سروسز ہسپتال میں ڈاکٹر سلمان علی کی موت کا کیس۔محکمہ سپیشلائز ڈہیلتھ نے ڈیڑھ سال بعد فیصلہ سنادیا۔سینئر رجسٹرار ڈاکٹر عبدالودودکے 3 انکریمنٹ اورایک سال کی ترقی روکنے کاحکم۔ڈاکٹر سلمان کو اپنڈکس کا درد ہوا۔ بروقت علاج نہ ملنے پر2020 میں موت ہوئی۔
سروسز ہسپتال میں جون 2020 میں زیر تربیت پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹر سلمان علی کو اپینڈکس کی تکلیف کے ساتھ ایمرجنسی داخل کیا گیا۔ جہاں کئی گھنٹے تک علاج نہ ہونے پر ڈاکٹر سلمان علی کا اپینڈکس پھٹ گیا اور حالت غیر ہونے پر موت واقع ہو گئی ۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ڈیوٹی پر موجود سینئر رجسٹرار ڈاکٹر عبدالودود کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت ڈیڑھ برس تک انکوائری کی اور سنگین غفلت ثابت ہونے کے باوجود ڈاکٹر عبدالودود کو تین انکریمنٹ روکنے اور ایک سال تک ترقی پر پابندی کی معمولی سزا دے کر معاملہ نمٹا دیا۔