عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 7 سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 7 سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں
کیپشن: Oil prices
سورس: Reuters
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یوکرین میں بحرانی صورتحال کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ بدھ کے روز تیل کی فراہمی کی صورتحال خراب ہونے کے بعد تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یورپ یوکرین پر روس کے حملےکے خطرات اور مشرق وسطی میں یمنی حوثیوں کے امارات میں میزائل حملے کے بعد تیل کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو وہ روس پر پابندیاں عائد کردیں گے۔

تیل کی فراہمی میں تعطل کے بعد تیل کی خریداری میں تیزی آئی ہے جس کی وجہ سے خام تیل کی قیمت بڑھ کر 90 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی جو اکتوبر 2014 سے اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔  

 تیل برآمد کرنے والے ملکوں کے اتحاد 'اوپیک' نے تیل کی پیداوار بڑھانے کے لیے 2 فروری کو تنظیم کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔