(زین مدنی) معروف گلوکارہ نصیبو لعل نے کہا ہے کہ عابدہ پروین کے ساتھ گانا گانا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔
نصیبو لعل نے کہا کہ گلوکارہ عابدہ پروین جی کا میرے پاؤں کو ہاتھ لگانا مجھے اچھا نہیں لگا ، وہ بہت ہی گریٹ اور لیجنڈ ہیں ان کے ہاتھ لگانے کے بعد خود ان کے پاس گئی ۔ سٹی فورٹی ٹو سے خصوصی گفتگو میں نصیبو لعل کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے میرے گانے کو جن لوگوں نے پسند کیا وہ اب بھی کررہے ہیں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں ۔ کوک سٹوڈیو میں عابدہ پروین کے ساتھ گانا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے ۔