جنیدریاض: گورنمنٹ ٹیچرز ٹریننگ کالج فار دی ڈیف گلبرگ کے تین اساتذہ سدرہ اصغر ، شہناز فلک اور مقصود احمد کورونا کا شکار، تین اساتذہ کی رپورٹ مثبت آنے کے باوجود تعلیمی ادارے میں نصابی سرگرمیاں جاری ہیں۔
گورنمنٹ ٹیچرز ٹریننگ کالج فار دی ڈیف گلبرگ کے تین اساتذہ کورونا کا شکار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیچر سدرہ اصغر ، شہناز فلک اور مقصود احمد کورونا کا شکارہوئی ہیں۔ مذکورہ اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ ایک روز قبل لیے گئے تھے لیکن تین اساتذہ کی رپورٹ مثبت آنے کے باوجود تعلیمی ادارے میں نصابی سرگرمیاں جاری ہیں۔
محکمہ صحت نے دیگر اساتذہ و طلباء کے کورونا ٹیسٹ بھی کروالیے ہیں جس کے بعد ادارے کے مزید اساتذہ کی کورونا رپورٹ بھی مثبت آنے کا امکان ہے۔والدین نے تعلیمی ادارے کو 7 روز بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومتی یا محکمانہ احکامات پر ہی تعلیمی ادارے کو بند کریں گے۔