ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتظامیہ فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنے میں ناکام

 انتظامیہ فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: فضائی آلودگی کے خاتمے سے متعلق کمیشن کا اجلاس ، فضائی آلودگی کے سدباب کیلئے ضلعی انتظامیہ نے کوئی اقدامات نہیں  کیے ، ٹریفک پولیس نے اپنی رپورٹ کمیشن کو جمع کروا دی ۔

فضائی آلودگی کے خاتمے سے متعلق کمیشن کا اجلاس  ہوا  جس میں  کہا گیا کہ  فضائی آلودگی کے سدباب کیلئے ضلعی انتظامیہ نے کوئی اقدامات نہیں  کیے  جبکہ ٹریفک پولیس نے اپنی رپورٹ کمیشن کو جمع کروا دی واضح رہے  کمیشن کی جانب سے ٹریفک پولیس کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں 

ٹریفک پولیس رپورٹ  کے مطابق  نہ تو سڑکوں سے تجاوزات ختم ہو سکیں اور نہ ہی روڈز کی مرمت کا کام کیا گیا۔ تجاوزات کی بھرمار اور شہر کی 90 فیصد روڈز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے  کے باعث فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا  ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ  شہر میں پارکنگ کا بھی کوئی مناسب انتظامات نہیں کیے جا سکے۔کمیشن نے ضلعی انتظامیہ کو جلد از جلد اقدامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔