ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک نے سیٹلائٹ فون سروس کی پیشگی بکنگ روکدی

star link of elon musk
کیپشن: star link co logo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کی ذیلی کمپنی سٹار لنک نے پاکستان میں سیٹلائٹ فون سروس کی پیشگی بکنگ ختم کر دی۔ کمپنی 99 ڈالر کے عوض کنکشنز بک کررہی تھی ۔ پی ٹی اے نے نوٹس جاری کررکھا تھا۔

پی ٹی اے  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن  کی طرف سے جاری کردہ  ایک اعلامیے میں پاکستانی شہریوں کو سٹار لنک کے کنکشن کی ایڈوانس بکنگ کرانے سے  روک دیا گیا تھا۔ 

اعلامیے کے مطابق سیٹلائٹ براڈ بینڈ مہیا کرنے والے ادارے سٹار لنک نے پاکستان میں خدمات مہیا کرنے کے لیے پی ٹی اے سے نہ تو کوئی لائسنس حاصل کیا اور نہ ہی اس کے لیے کوئی درخواست جمع کروائی لہذا عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ سٹار لنک کی اپنی یا اس سے وابستہ کسی بھی ویب سائٹ کے ذریعے ایڈوانس بکنگ آرڈر دینے سے گریز کریں۔