ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹینس سٹار ثانیہ مرز انے اپنی  ریٹائرمنٹ کو جلد بازی کا فیصلہ قرار دیدیا

 ٹینس سٹار ثانیہ مرز انے اپنی  ریٹائرمنٹ کو جلد بازی کا فیصلہ قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرز انے اپنی  ریٹائرمنٹ کو جلد بازی کا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کاش میں ایسا نہ کرتی۔

 تفصیلات کے مطابق  بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کہا کہ  محسوس ہو رہا ہے  کہ  بہت جلدی ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا، اپنے فیصلے پر افسردہ ہوں۔

 خیال رہے کہ گزشتہ دنوں میلبورن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹینس سٹار نے  اعلان کیا تھا کہ 2022 ان کا آخری سیزن ہوگا، اُن کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی ریٹائرمنٹ کے اعلان میں جلد بازی کرنے پر افسوس ہے اور وہ اس فیصلے سے خاص خوش نہیں ہیں۔ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کی وجوہات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ  ریٹائرمنٹ کی کئی وجوہات ہیں انہی کی بنا پر کیرئیر کو مزید جاری نہ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔