ویب ڈیسک : ملک کے بیشتر شہروں میں آج موسم شدید سرد اورخشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخواہ کے بیشتراضلاع میں بھی موسم شدید سرد اور خشک رہے گا تاہم پشاور ، چارسدہ ، نوشہرہ ،صوابی اور گردونواح میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنےکا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا البتہ سکھر،لاڑکانہ اورجیکب آباد میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کی توقع ہے۔بلوچستان کی بات کی جائے تو وہاں کے بھی بیشتر اضلا ع میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ24 گھنٹوں میں شہر کا مطلع جزوی آبر آلود رہنے کاامکان ۔لاہور میں موجودہ درجہ حرارت 7 سینٹی گریڈ ریکارڈ،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 4 سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 17 سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ، شہر میں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی،ہوا میں نمی کا تناسب 96 فیصد ہوگا۔شہر کا موسم سرد اور خشک رہے گا۔