سٹی 42: کورونا کی پانچویں لہر کے باعث کیسز میں اضافہ، سی اے اے نے لاہور سمیت ملک بھر کے ایئر پورٹس پر سخت احکامات جاری کردیئے، ماسک پہننا لازمی قرار
کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث سی اے اے نے لاہور سمیت ملک بھر کے ایئر پورٹس پر حفاظتی اقدامات کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔ایئر پورٹس پر تعینات ایئر لائنزاور دیگر اداروں کے عملے کو کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار۔سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس پر بغیر ماسک آنے پر پابندی ہوگی، کورونا، اومی کرون ویرینٹ پھیلاؤ کے باعث سخت اقدامات کی ضرورت ہے، مسافروں کو بھی ماسک کے بغیر ایئر پورٹ پر انٹری نہیں دی جائے گی۔