ٹک ٹاکرز پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

 ٹک ٹاکرز پولیس کے ہتھے چڑھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: ریلوے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف پاکستان ریلوے پولیس کی کارروائی، ریلوے پولیس نے ٹک ٹاکرز اسرار گوندل اور زوہیب کو گرفتار کر لیا، ٹک ٹاکرز کیجانب سے خلاف قانون ریلوے پھاٹک کو بند کرکے ویڈیو بنائی۔

ٹک ٹاکرز اسرار گوندل اور زوہیب کو ریلوے پھاٹک بند کرنا مہنگا پڑ گیا، ریلوے پولیس نے پھاٹک اور ٹرین کے آگے ٹک ٹاک بنا کرکے دوسرے ٹک ٹاکرز کو چہلنج دینے پر کاروائی کی، گرفتاری کے بعد اے آئی جی ایڈمن ریلوے پولیس ملک عتیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا ریلوے تنصیبات پر ضابطہ اخلاق کے برخلاف کسی بھی قسم کی ویڈیو بنانا غیر قانونی ہے، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جسکی اطلاع ملی تو فوری کارروائی شروع کی گئی۔

اے آئی جی ملک عتیق کا کہنا تھا کہ ملزمان نے رائیونڈ اور جیا بھگا کے مابین موجود ریلوے پھاٹک پر ٹک ٹاک ویڈیو بنائی، جس پر دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس رائیونڈ مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا ، ملزمان کے خلاف 120, 121, 129 ریلوے ایکٹ اور 186,290 PPC کے تحت مقدمات کا اندراج کیا گیا، گرفتار ٹک ٹاکرز کا کہنا تھا ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو مذاق میں بنائی، معلوم نہیں تھا یہ معاملہ سنگین جرم بن جائے گا۔

اے آئی جی ایڈمن ملک محمد عتیق کا کہنا تھا کہ ریلوے تنصیبات کی حدود میں ٹک ٹاک بنانے والوں کے خلاف مہم شروع کر دیں ہیں، عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ ریلوے قوانین کا احترام کریں ۔ اپنی زندگی سے پیار کریں اور ریلوے پولیس سے تعاون کریں۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer