طلبا کے لیے اہم خبر

طلبا کے لیے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: تعلیمی اداروں کیلئے 4 سالہ بی ایس ڈگری پروگرام کا نظر ثانی شدہ کرائیٹیریا جاری، این او سی کے حصول کیلئے  نئے ترتیب شدہ میکانزم کا نوٹیفیکیشن بھی کر دیا گیا.
 
تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے 4 سالہ بی ایس ڈگری پروگرام کا نظر ثانی شدہ کرائیٹیریا جاری اور این او سی کے حصول کیلئے  نئے ترتیب شدہ میکانزم کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔محکمے کے مطابق اس نوٹیفیکیشن کے اطلاق سے محکمے نے این او سی کے حصول کیلئے سہولت کے ساتھ ساتھ پراسیس میں بہتری متعارف کروائی ہے۔

4 سالہ ڈگری پروگرام کے لئے این او سی کے خواہشمند تعلیمی اداروں کے نمائندے  مختلف دفاتر میں دھکے کھانے کی بجائے ایک چھت تلے خدمات سے مستفید ہو سکیں گے۔سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ندیم محبوب کے مطابق درخواستوں کے حوالے سے ابہام کو دور کرنے کیلئے این او سی سے متعلقہ تمام تر معلومات اور چیک لسٹ  ویب سائٹ پر درخواست گزار کیلئے ایک ہی جگہ اپلوڈ کردی گئی ہی، نوٹیفیکیشن میں ہر سبجیکٹ کیلئے فیکلٹی ممبران کی تعداد سے لیکر، کلاسوں، لائیبریری، لیبز اور ریسرچ جنرلز کے حوالے سے معلومات درج ہیں۔ درخواست کنندہ کالجوں کی انسپیکشن کے عمل کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی جاچکی ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer