آن لائن امتحانات پر طلبا کا احتجاج، شفقت محمود میدان میں آگئے

آن لائن امتحانات پر طلبا کا احتجاج، شفقت محمود میدان میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آن لائن امتحانات کیلئے طلبا کے احتجاج کے معاملے پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کچھ یونیورسٹیوں کے طلبہ آن لائن امتحانات کیلئے احتجاج کررہے ہیں، امتحانات کے حوالے سے فیصلہ یونیورسٹیوں نے کرنے ہیں۔

آن لائن امتحانات کیلئے طلبا کے احتجاج کے معاملے پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کچھ یونیورسٹیوں کے طلبہ آن لائن امتحانات کیلئے احتجاج کررہے ہیں، امتحانات کے حوالے سے فیصلہ یونیورسٹیوں نے کرنا ہے۔ ایچ ای سی کو یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز سے رابطہ کرنے کا کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وائس چانسلرز دیکھیں کہ مخصوص حالات کے باعث ممکن ہے تو اس سال آن لائن امتحانات کرالئے جائیں، یونیورسٹیوں کو یہ بھی دیکھنا ہے کہ ان کے پاس تمام طلبا کا امتحانات لینے کی صلاحیت بھی موجود ہے یا نہی۔ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ آن لائن امتحانات کو گریڈ لینے کیلئے غلط استعمال نہ کیا جائے۔