چوہدری نثار کو حلف نہ اٹھانا مہنگا پڑگیا

 چوہدری نثار کو حلف نہ اٹھانا مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کے صوبائی اسمبلی کا حلف نہ اٹھانے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری نثار علی کے حلف نہ اٹھانے کیخلاف جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کر لی۔
درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منتخب نمائندوں کا حلف نہ اٹھانا عوامی نمائندگی قانون کے خلاف ہے اور یہ اقدام آرٹیکل 2 اے 17 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔

چوہدری نثار نے صوبائی نشست پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد تاحال پنجاب اسمبلی میں حلف نہیں اٹھایا۔ چوہدری نثار نے حلف نہ اٹھاکر ووٹرز کی تذلیل کی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں چوہدری نثار کا حلقہ نمائندگی سے محروم ہوچکا ہے۔درخواستگزار کی جانب سے متفرق درخواست میں استدعا کی گئی کہ کییس کو جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے رجسٹرار ہائیکورٹ آفس کو کیس کو سماعت کے لیے شیڈول کے تحت لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کرلی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer