کرپشن بے نقاب کرنے پر سرکاری افسر کو قتل کی دھمکیاں

کرپشن بے نقاب کرنے پر سرکاری افسر کو قتل کی دھمکیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: لاہور پارکنگ کمپنی میں کروڑوں کی کرپشن کا سیکنڈل بے نقاب کرنے کا معاملہ، انسپکٹر سجاد کو ایف آئی آر واپس لینے اور قتل کی دھمکیاں، انسپکٹر سجاد کی مدعیت میں تھانہ لیاقت آباد میں لاہور پارکنگ کمپنی زون ٹو کے سپروائزر اظہر اقبال کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

لاہور پارکنگ کمپنی میں کروڑوں کی کرپشن بے نقاب کرنے پر مرکزی ملزم سپروائزر زون ٹو اظہر اقبال کی ساتھیوں کے ہمراہ انسپکٹر سجاد کومقدمہ واپس لینے اور قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس پر انسپکٹر سجاد نے ہراساں کرنے پر تھانہ لیاقت آباد میں مقدمہ درج کروا دیا۔

 چند روز قبل انسپکٹر سجاد نے زون ٹو مال روڈ، ہال روڈ سمیت دیگر جگہوں پر کروڑوں کی کرپشن کا بڑا سکینڈل پکڑا تھا، جس میں جعلی و بوگس بینک رسیدیں جمع کروانے پر تھانہ لیاقت آباد میں پہلے بھی سپروائزر لاہور پارکنگ کمپنی زون ٹو اظہر اقبال پرمقدمہ درج کروایا گیا۔ 

ملزم اظہر اقبال نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا رکھی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق کرپشن پر دی جانیوالی ایف آئی آر واپس نہ لینے پر انسپکٹر سجاد کو راستے میں روک کر اسلحہ دکھایا گیا اور قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔ ملزم اظہر اقبال پر ایک کروڑ کی کرپشن کی ایف آئی آر درج کروائی گئی جبکہ مزید کرپشن کے خدشات کے پیش نظر کمپنی میں انکوائریاں جاری ہیں اور گزشتہ دو سال کے ریکارڈ کا آڈٹ کیا جا رہا ہے۔