تحریک انصاف کی حکومت میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

تحریک انصاف کی حکومت میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: تحریک انصاف کے دور حکومت میں 75 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں اور فراڈ ہونے کا انکشاف، موجودہ حکومت کے صرف ایک مالی سال میں لاہور اور صوبہ بھر میں 75 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیاں ہوئیں۔

موجودہ دور حکومت میں بھی صوبائی محکموں میں موجود کالی بھیڑوں نے خزانے سے فنڈز کا غیر قانونی استعمال اور فنڈز کی خرد برد جاری رکھی۔ آڈیٹر جنرل پاکستان کی جانب سے حکومت کو پیش کی گئی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے پچھلے مالی سال 2019-20 میں 75 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں سمیت فراڈ کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی حکومت پنجاب کو پیش کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال دوہزار انیس بیس میں فراڈ، غیر قانونی بھرتیوں اور بے جا اخراجات سمیت اضافی ادائیگیاں کی گئیں جبکہ ترقیاتی منصوبوں میں فنڈز کی خرد برد اور قوانین کی خلاف ورزی کا بھی ذکر کیا گیا۔ رپورٹ میں اضافی اخراجات اور تنخواہوں سمیت الاؤنس کے نام پر بے قاعدگیوں کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی گئی ہے جس پر انہوں نے تمام صوبائی محکموں کو ہدایات دیں کہ ان آڈٹ پیرا کا جواب دیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔