منصور بھٹی: شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کےخلاف کریک ڈاؤن،متعدد ناجائز تعمیرات گرا دی گئیں۔
میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ رانا نوید اختر کی نگرانی میں آپریشن کیا گیا،بھوگیوال، باغبانپورہ میں زیر تعمیر 5 غیر قانونی تعمیرات کو سر بمہر کر دیا گیا،بیدیاں روڑ اور برکی روڑ پر چارغیر تعمیرات کوسر بمہر کردی گئیں، اسلام پورہ میں غیر قانونی رہائشی عمارت کو مسمار کیا گیا۔
میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ رانا نوید اختر کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر کے تعمیراتی سائٹ کو سر بمہر کر دیا گیا،غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا،افسران و اہلکاروں کوغیر قانونی تعمیرات کیخلاف متحرک کیاگیا۔